اظفر رحمان اور انعم فیاض کی نئی ڈرامہ سیریل ’’تشنگی دل کی‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں

اظفر رحمان اور انعم فیاض کی نئی ڈرامہ سیریل ’’تشنگی دل کی‘‘تکمیل کے آخری ...
اظفر رحمان اور انعم فیاض کی نئی ڈرامہ سیریل ’’تشنگی دل کی‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اظفر رحمان اور انعم فیاض کی نئی ڈرامہ سیریل ’’تشنگی دل کی‘‘کا آغازہوگیا ہے۔سیونتھ سکائی کے بینر تلے بنائے جانے والے ڈائریکٹرعاصم علی کے میگا پراجیکٹ کی ریکارڈنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے جس میں اظفر رحمان اور انعم فیاض کے علاوہ جو فنکار ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں ان میں شائستہ جبین ،ہاشم بٹ اور کنزیٰ ہاشمی کے نام نمایاں ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ ،یاسر شورو اور مریم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ ’’تشنگی دل کی‘‘کے پروڈیوسرز عبد اللہ قادوانی،اسد قریشی،رائٹر سیما مناف،ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی حسنین،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سلمان،عباس اور میک اپ آرٹسٹ شہلا ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر عاصم علی نے بتایا کہ میں نے اپنے کسی بھی پراجیکٹ کے بارے میں کبھی بھی بلند وبانگ دعوے نہیں کئے ہیں میرا کام ہے کہ میں محنت اور لگن سے ڈرامہ بناؤں ڈرامے کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ ناظرین کرتے ہیں کیونکہ ان سے بہتر منصف کوئی نہیں ہوتا۔میرے ڈرامے کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے کوئی بھی فنکار بھرتی کا نظر نہیں آئے گا۔’’تشنگی دل کی‘‘ورکنگ ٹائٹل ہے آن ائیر ہونے پہلے ڈرامہ سیریل کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -