جائیداد کے جھگڑے پر فائرنگ ، 2 افراد موت کی اندھی کھائی میں جا اترے
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات میں جائیداد کا تنازع 2 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سوات میں جائیداد کے جھگڑے پر مخالفین بندوقیں نکال لائے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کا نشانہ 3 افراد بنے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوہرے قتل کی تفتیش بھی شروع کر دی۔