صوابی انٹرچینج : تحریک انصاف کے کارکنوں نے 8گاڑیوں ،10موٹرسائیکلوں اور ارد گرد کی جھاڑیوں کو آگ لگادی

صوابی انٹرچینج : تحریک انصاف کے کارکنوں نے 8گاڑیوں ،10موٹرسائیکلوں اور ارد ...
صوابی انٹرچینج : تحریک انصاف کے کارکنوں نے 8گاڑیوں ،10موٹرسائیکلوں اور ارد گرد کی جھاڑیوں کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) حضرو ہارون آباد پل موٹر وے پرتحریک انصاف کے مظاہرین نے10گاڑیوں اور 10موٹر سائیکلوں اور جھاڑیوں کو بھی آگ لگادی ہے ،جلنے والی گاڑیوں میں2 پولیس موبائلز شامل ہیں،سرکاری گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیںجبکہ دوسری جانب ہارون آباد میں مظاہرین کی جانب سے ٹائروں کو جلاتے وقت ٹائر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث مظاہرین میں خوف ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرو ہارون آباد پل موٹر وے پرتحریک انصاف کے مظاہرین نے 8گاڑیوں اور 10موٹر سائیکلوں اور جھاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا ہے،جلنے والی گاڑیوں میں2 پولیس موبائلز شامل ہیں،،جھاڑیوں اور گاڑیوں کو آگ لگنے سے شعلے بلند ہورہے ہیں جبکہ مظاہرین نے 4کنٹینرز کو اٹھا دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

دوسری جانب ہارون آباد پل موٹر وے پر کنٹینر ز کے سامنے ٹائر جلائے جارہے تھے کہ ان میں سے ٹائر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث مظاہرین میں خوف و ہراس پھیل گیا،مظاہرین آہستہ آہستہ موٹروے کا راستہ کھولنے کی کوشش کررہے ہیں،2کنٹینرز راستے سے ہٹا لیے گئے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق حضرو مظاہرین نے گاڑی کو آگ لگائی، مشتعل کارکنوں نے 4 کنٹینر بھی ہٹادئیے اور ساتھ ہی جھاڑیوں کو آگ لگا دی۔