پولیس نے پرویز خٹک کا قافلہ برہان انٹر چینج پر روک لیا،شرکاءکا رات موٹر وے پر گزارنے کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیرقیادت قافلہ برہان انٹرچینج پر روک لیا گیا ہے،شرکاءنےرات موٹر وے پر گذارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیرقیادت قافلہ برہان انٹرچینج پر پہنچ گیا ہے،قافلے میں 500گاڑیاں شامل ہیں،قافلے کے شرکاءنے جگہ جگہ سے جھاڑیوں کو آگ لگادی ہے،پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے،بڑے تصادم کا خطرہ ہے۔برہان انٹرچینج کوکنٹینرز لگا کر سیل کیا گیاہے،جھاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے،آگ سے شعلے بلند ہورہے ہیں،تحریک انصاف کے کارکن انٹرچینج پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،کنٹینرز ہٹانے والی کرین بھی آگے بڑھ رہی ہے۔
اے آروائی نیوز کے مطابق قافلہ برہان انٹرچینج پر روکے جانے کے بعد پرویز خٹک نے رات موٹروے پر ہی گذارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی