محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، اداکارہ ثناء 

  محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، اداکارہ ثناء 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ لوگوں کے زندہ رہتے ہیں، مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں، ہمارے معاشرے میں صبر و تحمل نا پید ہوتا جارہا ہے جو خطرناک رجحان ہے۔ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ آج کے دور میں سماجی اور معاشی مسائل کے باعث لوگ شدید ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کسی سے نفرت کرنے اور جھگڑنے سے مسائل کا حل نہیں نکلتا بلکہ انسان کو مشکل حالات کا دلیری سے مقابلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں انسان مشین بن گیا ہے اور اس کے پاس اپنے ہی لئے وقت نہیں، سوشل سر گرمیاں نہ ہونے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -