نیا اسلام آباد ایئر پورٹ بہترین عالمی معیار کا شاہکار ہوگا :نواز شریف
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نیا اسلام آباد ائیرپورٹ بہترین عالمی معیار کا نمونہ ہوگا،اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ سے پاکستان کا ترقی پسند تشخص اجاگر ہوگا،ائیرپورٹ کے توسیعی کام کو تیز اور رکاوٹیں دور کی جائیں،لنک روڈ مارچ 2017تک مکمل کیا جائے اور این ایچ اے لنک روڈ پر کام کے معیار کی نگرانی کرے۔منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدار ت پی آئی اے اور ہوابازی کے امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گذشتہ چھ ماہ میں قومی ائیرلائن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے پر کام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی آئی اے نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،مسافروں کی تعداد میں 26.7فیصد فضائی سروس کی گنجائش میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پی آئی اے کے ڈومیسٹک،مارکیٹ شیئر میں بھی اضافہ ہوا ہے،پی آئی اے کی بیرون ملک پروازوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پی آئی اے کے پاس اس وقت 37طیارے ہیں جو مارچ2018تک طیاروں کی تعداد 50تک پہنچ جائے گی،7نئے طیاروں کی خریدو فروخت کیلئے ائیربس سے مذاکرات کئے جارہے ہیں اور نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ نیا اسلام آباد ائیرپورٹ بہترین عالمی معیار کا نمونہ ہوگا،اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ سے پاکستان کا ترقی پسند تشخص اجاگر ہوگا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور کے توسیعی منصوبے پر کام کی رفتار سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ائیرپورٹ کے توسیع کام کو تیز اور رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی اور پی آئی اے سول ایوی ایشن کے بجٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی آئندہ 15دن میں تجاویز اور مسائل کے حل پر سفارشات پیش کرے گی۔نوازشریف نے ہدایت کی کہ راولپنڈی سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک لنک روڈ مارچ2017تک مکمل کیا جائے اور این ایچ اے لنک روڈ پر کام کے معیار کی نگرانی کرے،لنک روڈ منصوبے کیلئے درکار معیار کو برقرار رکھا جائے
نواز شریف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے شہروں میں آلودہ دھند کا نوٹس لیتے ہوئے اس سے بچاؤکے طویل مدتی اقدامات اٹھانے کا حکم دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے فضائی آلودگی میں کمی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گاڑیوں کا سخت معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت صوبائی محکمہ جنگلات کو شجرکاری مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ شہر میں سموگ سے بچاؤ کیلئے طویل مدتی اقدامات کئے جائیں جبکہ وزیراعظم کے فوکل پرسن اقدامات پر اداروں سے رابطوں میں ہیں