اللہ سے فاصلہ سیدھی سڑک کی طرح نہیں ہوتا
تحریر : ریحان سحر
یہ جو خیالات میں ہمارا اللہ سے فاصلہ آ جاتا ہے نا، یہ سیدھی سڑک کی طرح نہیں ہوتا ہے..
اس کو بھاگ کر طے کرنے کی کوشش کرو گے تو جلدی تھک جاؤ گے،
جست لگاؤ گے تو درمیان میں گِر جاؤ گے
اڑنے کی کوشش کرو گے تو ہوا ساتھ نہیں دے گی..
یہ فاصلہ بھی سٹیپ فارمولے سے عبور کیا جاتا ہے
چھوٹے چھوٹے قدم بھر کر چوٹی پر پہنچا جاتا ہے، سو بھاگنا مت، جست لگانے کی کوشش بھی نہ کرنا..
بس چھوٹے چھوٹے اچھے کام کرنا اور چھوٹے چھوٹے گناہ چھوڑتے جانا،
بڑے اپنے آپ ختم ہو جائیں گے.....!