امیتابھ بچن کے سیاست میں آنے کی خبریں گردش میں،صدرنامزد کیا جا سکتا ہے

امیتابھ بچن کے سیاست میں آنے کی خبریں گردش میں،صدرنامزد کیا جا سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) امیتابھ بچن کو ملک کے صدر کے طور پر نامزد کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن جنہوں نے فلموں میں تو سینکڑوں سیاسی کردار نبھائیں ہیں اب حقیقی زندگی میں بھی سیاست میں آسکتے ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ میں آج کل سپر ہیرو کو آئندہ ملک کا صدر بنائے جانے کی خبریں گردش میں ہیں ۔ امیتابھ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر پرناب مکرجی جو آئندہ برس اپنے عہدے سے سکبدوش ہوجائیں گے ان کی صدارت ختم ہونے کے بعد امیتابھ کو ملک کا صدر بنایا جا سکتا ہے تاہم ابھی تک اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

مزید :

کلچر -