دوسرا ون ڈے؛نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کے دوران باؤنسر لگنے سے حارث رؤف انجرڈ ہو گئے

ہیملٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،باؤنسر لگنے سے حارث رؤف انجرڈ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ہیملٹن میں کھیلا جارہا ہے، نیوزی لینڈ کے 292رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، 28اوورز میں 114رنز پر پاکستان کی 7وکٹیں گر چکی ہیں،کیویزکیخلاف حارث رؤف بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے،حارث رؤف باؤنسر لگنے سے ریٹائرڈہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے،حارث رؤف کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔