ڈی آئی خان میں فائرنگ, وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار جاں بحق

ڈی آئی خان میں فائرنگ, وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا رشتہ ...
ڈی آئی خان میں فائرنگ, وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک) تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔

روزنامہ جنگ کے خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رشتے میں چچا ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔