شادی کی تقریب میں فائرنگ رقاصہ کی جان لے گئی
حیدرآباد (ویب ڈیسک) ٹنڈو جام میں شادی کی تقریب میں ہونیوالی فائرنگ سے رقاصہ ہلاک ہوگئی۔
جیونیوز کے مطابق ٹنڈو جام کے ایک علاقے میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ہونیوالی فائرنگ سے سرے گھاٹ کی رقاصہ کے ہلاک ہونے کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئی، لڑکی کے والد ارشد نے بتایا کہ اس کی 29 سالہ بیٹی جس کا نام مہندی تھا، ایک آرٹسٹ تھی، جو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک تقریب میں گئی تھی جہاں اسے گولی لگی اور وہ انتقال کر گئی۔
انکا کہنا تھا کہ مہندی شادی شدہ اور ایک بچی کی ماں ہونے کے ساتھ گھر کی کفیل بھی تھی، مرحومہ کے والد نے بیٹی کی ہلاکت پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کردیا۔
مہندی کے ساتھ تقریب میں اس وقت موجود اس کی چچی انا نے کہا کہ فائرنگ کس نے کی اور شادی کی تقریب کس کی تھی؟ اسکا علم نہیں، ہمیں ایک بندے نے بلایا تھا۔اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بھی سوشل میڈیا سے واقعہ کا علم ہوا، لڑکی کے گھر والوں کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔