سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے تدریسی اوقات میں بند موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، سٹاف ڈریس کوٹ اور بند شوز لازمی پہنے گا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیچ لگائیں گے۔
سب نیوی بلیو جرسی اور طلبہ یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ ہو گا، ہر کلاس کا سی آر ہو گا، سکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینافلیکس لگیں گے، طلبہ رجسٹر استعمال کریں گے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبہ اور مضمون کا خانہ ہو گا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہوں گے۔
طلبہ کے ناخن اور بال کٹنگ روزانہ چیک ہو گی، اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہو گی۔