ستاروں سیاروں اور برجوں کی روشنی میں2025
گزشتہ سال آپ کو روزگار کیرئیر اور بچوں کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر بحکم اللہ اس سال حالات پہلے کی نسبت بہتر ہوں گے اس سال عطارد کی پاور شروع سال سے ہی مل جائے گی۔ عطارد کا تعلق روزگار اور معاشی معاملات سے ہوتا ہے ۔سال نو کے شروع میں ہی آپ کو بہتری کا سامنا رہے گاجو لوگ بے روزگار تھے اور عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے ان کو روزگار ملے گا۔ جنوری سے لے کر مارچ تک حالات میں بہتری دینے والا ستارہ پاور میں رہے گا مگر ساتھ زحل کی رجعت کا امکان نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ زحل آپ کو دوسروں کے گھریلو معاملات سے دور رہنے کا اشارہ دے رہا ہے اور کسی مقدمے یاکسی بھی قانونی مسئلے میں دخل اندازی سے روک رہا ہے چونکہ زحل اس سال کے شروع سے شرف یافتہ ہو رہا ہے یہ نقصان تو نہیں کرے گا لیکن احتیاط ضرور برتیں ۔ اپریل سے جون کے درمیان جتنا بھی عرصہ ہے یہ مشتری کی پاور ہے مشتری آپ کی زندگی میں جاری تمام نحوست کو ختم کرنے کا سبب بنے گا۔ گھریلو ماحول میں جتنی بھی ٹینسن اور کشیدگی تھی وہ مشتری کے پاور میں آتے ہی ختم ہو جائے گی۔ یہ عزت بڑھانے میں بے حد مددگار ہوگا اسی دوران آپ کے برج سے میزان نکل رہا ہوگا جو پچھلے ڈھائی برسوں سے قیام کئے ہوئے تھا۔ اس کے نکلتے ہی وہ تمام افراد شفاءحاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے جن کے مرض تک کا بھی پتہ نہیں چل رہا تھا اور وہ شدید بیمار تھے جن لڑکے لڑکیوں کا رشتہ طے نہیں ہو رہا تھا اب ان کے رشے کی بندش ٹوٹ جائے گی تعلیم کی غرض سے باہر جانے والوں کو بھی ویزے کے حصول میں کامیابی ہوگی۔ جولائی تا ستمبر کے درمیانی عرصہ میں گھر کی تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اسی طرح آپ کی موجودہ نوکری میں تبدیلی والا ستارہ بھی پاور میں ہوگا۔ جولائی کے درمیانی عرصہ میں زحل اور میزان کا ٹکراﺅ ازدواجی معاملات میں کشیدگی پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ طے شدہ رشتہ ٹوٹنے کا خطرہ بھی لاحق رہے گا البتہ شمس کی پاورمالی معاملات میں نئی صورت حال پیدا کر دے گی۔ اکتوبر تا دسمبر ہر قسم کی خراب صورت حال بہتر ہو جائے گی اس دوران مشتری عطارد شمس تینوں پاور میں آ جائیں گے جو سال کی تمام پریشانیوں ،مشکلات کو ختم کرنے اور ہر قسم کی بندش سے نجات حاصل کرنے کا سبب بنیں گے۔عطارد اور مشتری کے برج ثور کے ملاپ سے اولاد کے حوالے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔ ان کے مستقبل کا تعین بھی اسی دوران ہوگا۔ بعض افراد کی اولاد تعلیم کی غرض سے باہر جا سکے گی۔ اکثر کو روزگار کے بے حد شاندار مواقع ملیں گے جو لوگ اپنی یا اپنے بچوں کی شادی کے سلسلے میں رکاوٹیں محسوس کررہے تھے یا جن بچیوں کی عمریں بیتی جا رہی تھیں ان کے رشتے آ جائیں گے اور وہ شادی کے مراحل سے گزریں گی۔
معزز قارئین 24دسمبر 2024ءمیں 4 ستارے زائچے کے 7گھر میں اکٹھے ہوئے جو 27دسمبر تک رہے ایسا قریبا40سال کے بعد ہوا ہے آپ کا سیارہ مریخ بھی ان سیاروں میں شامل تھا جس کے اثرات پوری تیزی سے آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوں گے اور آپ کی زندگی میں اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔ کچھ تبدیلیاں تو بڑی شاندار رہیں گی اور کچھ تبدیلیاں روزگار میں۔ رہائش میں اولاد کے حوالے سے اور صحت کے امور کے حوالے سے بھی بہت اہم ہیں۔ برسوں سے بیمار افراد اللہ کے حکم سے شفایاب ہوں گے۔ جادوٹونے وغیرہ کے اثرات سے نجات ملے گی۔ خواہشمند افراد کی شادی ہو جائے گی برسوں سے بیرون ملک میں رہائش پذیر وطن واپس لوٹ آئیں گے اور عزیز و رشتہ دار جن سے برسوں ہوتا تعلق ٹوٹا ہوا تھا اب دوبارہ زندگی میں لوٹ آئے گا۔ برسوں سے دیئے ہوئے مقدمے بھی آپ کے حق میں ختم ہو جائیں گے۔ مجموعی طور پر 2025ءبہت بڑی تبدیلیوں کے ساتھ نمودار ہو رہا ہے جس میں زیادہ اچھا ہونے کی امید ہے لیکن اس میں آپ کی نیت کا عمل دخل بہت زیادہ ہوگا۔ اچھی سوچ اچھے نتائج دے گی جبکہ ناجائز آمدن اور ہر طرح کے ناجائز کام کرنے والوں کے لئے شاید مشکلات ہی رہیں۔ نمازکی پابندی رکھیں اور تیسرے کلمے کا ورد، درود شریف کی کثرت سارے کاموں کے لئے باعثِ برکت رہے گی۔ اللہ بہتر جانتا ہے آپ جیسا گمان کریں گے آپ اللہ کو ویسا ہی پائیں گے۔
گزشتہ سال آپ کے لئے قدرے مشکل رہا ہے مگر نیا سال اپنے دامن میں کئی نوازشات لئے آ رہا ہے یہ سال آپ کو ایسے مواقع فراہم کرے گا جو آپ کے روزگار اور کیریئر کو چار چاند لگانے کا باعث بنے گا،پچھلے سال جن افراد کو جادو ٹونے اور بندش کا سامنا تھا نیا سال شروع ہوتے ہی آپ کو پوری پاور ملے گی۔مشتری اور یورنس کا ملاپ ہو رہا ہے یہ ملاپ17جون تک جاری رہے گی آپ ہر قسم کے جادو ٹونے کی بندش سے نجات حاصل کرنے میںکامیاب ہوں گے۔ بیمار افراد کو شفاءنصیب ہو گی جنوری سے مارچ تک بار بار ایسے مواقع ملیں گے جن سے روزگار میں بہتری آئے گی۔بیروزگار افراد کو روزگار ملے گا، کاروباری افراد کے کاروبار میں اضافہ ہو گا۔ جون ان لوگوں کے لئے بے حد شاندار ہو گا جو کسی مقدمے کا شکار ہیں یا جیل میں بند ہیں۔ سرکاری ملازمین کے لئے بھی یہ وقت بہترین ہو گا۔روز گار یا تعلیم دونوں کے لئے ویزے کے حصول میں کوشش کامیاب ہو گی۔ جولائی سے ستمبر تک ستارہ اس پوزیشن پر آ جائے گا جب اسے عطارو کی پوری پاور ملے گی،جو لوگ جائنٹ فیملی سسٹم میں رہ رہے ہیں وہ بحکم اللہ اپنے الگ گھر کی تعمیر کرانے یا خرید و فروخت میں کامیاب ہوں گے،غیر متوقع پیسے بھی ہاتھ میں آنے کا امکان ہے۔ انعامی سکیموں یا سٹاک مارکیٹ کے کاموں میں حصہ لیں اولاد کے حوالے سے پریشان لوگوں کو خوشخبری ملے گی جن لوگوں کو اولاد کی شادی کی فکر ہے اور کافی عرصے سے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں ان کو بحکم اللہ مناسب رشتہ مل جائے گا،جو لوگ خود اس سلسلے میں بندش کا شکار تھے ان کی بندش ٹوٹ جائے گی اور وہ رشتہ _¿ ازدواج میں بندھ جائیں گے،لیکن زحل بھی دلو کے ساتھ مل کر شرارتی ہو گا اس دوران وہ لوگ ہوشیار رہیںجو عشق و محبت جیسے معاملات سے گذررہے ہیں ان کو ماسوائے رسوائی، کچھ نہ ملے گا اگر ان لوگوں نے اپنے قدم پیچھے نہ کئے تو بات جھگڑے اور قانونی معاملات تک پہنچ جائے گی۔صاحب ِ اولاد کو بھی مشورہ ہے کہ وہ اولاد کے معاملات و حرکات پر گہری نظر رکھیں ورنہ بعد میں صرف پچھتاوا ہی رہ جائے گا۔اکتوبر تا دسمبر آپ کے کیریئر کے حوالے سے شاندار ہوں گے،یہاں پر چار ستاروں کا اجتماع ہو رہا ہے جو کہ عرصہ 16سال بعد ممکن ہوا ہے یہ ستارے آپ کے معاشی معاملات بہتر کریںگے جو لوگ پچھلے چھ برس سے ایک مقام پر کھڑے تھے اور وہ غربت کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ بحکم اللہ ان کا ایسا نصیب کھلے گا کہ وہ بے ساختہ قدرت کے سامنے سجدہ ریز ہو جائیں گے۔یہاں پر سب سے زیادہ پاور روزگار کے امور میں ہے ان کی ترقی اور من پسند جگہ تبادلے کا امکان ہے اس کے بعد جادہ بندش، بے سکونی اور عرصہ دراز سے رکاوٹوں کا سامنا کرنے والوں کے لئے انتہائی بہترین وقت ہو گا۔ ہر قسم کی نحوست کا خاتمہ ہو گا۔ بیمار افراد کے لئے نماز کی پابندی بہت ضروری ہے وہ جب اللہ پاک سے خود دعائیں مانگیں گے تو ان کو شفاءملے گی جن والدین کی اولاد بیرون ملک ہے اور وہ سیٹل نہیں ہو پا رہی تھی ان کے بچے نہ صرف اچھے روزگار پر لگ جائیں گے، بلکہ ان کی رہائش کا بہترین انتظام ہونے کا امکان ہے۔ بے اولاد افراد کو اکتوبر، نومبر کے درمیان میں ہی خوشخبری مل جائے گی، چونکہ گذشتہ سال دسمبر میں تین ستاروں کا ایک گھر میں اکٹھے ہونے کا سال تھا،جس کے اثرات براہِ راست آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوں گے اور یہ بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے اور آپ کا طرزِ زندگی بھی تبدیل ہو جائے گا۔ آپ کی پوری زندگی جو گزر چکی ہے اس میں ایسی تبدیلیاں کبھی نہیں ہو ئیں تھیںجو اب ہونے کا امکان روشن ہے۔ نوکری، رہائش، کاروبار سمیت اور بہت کچھ بدلے گا اور خاص طور پر یہ بات ہوتی نظر آ رہی ہے کہ آپ کی اولاد نے جو تعلیم برسوں میں حاصل کی وہ اس لائن کو چھوڑ کر نئی ڈگر پر چل نکلے گی۔ برسوں سے حاصل کی ہوئی تعلیم ضائع ہونے کا امکان ہے لیکن پھر بھی مستقبل کے حوالے سے بہتر رہے گا۔ شروع میں مشکلات پیش آ سکتی ہی اسی طرح کاروباری حضرات میں زیادہ تر افراد اپنے کام کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہیںگے، جائنٹ فیملی میں اور جو لوگ برسوں سے جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں،اچھے رشتوں کی تلاش میں بیٹھے رہے ہیں اب وہ اس بندش سے آزاد ہو جائیںگے اور اسی سال اس حوالے سے اپنے لئے خوشخبری سن لیںگے۔مجموعی طور پر یہ سال آپ کی زندگی میں پہلی بار بڑی تبدیلیوں کے ساتھ نمودار ہو رہا ہے،جو لوگ نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ہر معاملے میں صرف اپنے رب سے رجوع کرتے ہیں وہ بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کریںگے، اپنی نیت صاف رکھیں سچی توبہ کر کے روزانہ ”سبحان اللہ یا نفیرو یاولی یا اللہ کی تسبیح500 مرتبہ دن میں پڑھا کریں گے انشاءاللہ منزل ان کے زیادہ قریب ہو گی۔
2024ءمیں آپ کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ آپ ساڑھے سات سالہ بندش سے آزاد ہو چکے ہیںیہ وقت جو آپ نے گزارہ ہے بڑا خوفناک تھا اب آسمان سے زمین پرآ گئے تھے اب ساڑھے 22 سال تک بحکم اللہ ایسا وقت نہیں آئے گا۔ سالِ نو کی ابتداءسے ہی قسمت آپ پر مہربان ہو گی آپ کو فوری طور پر اندازہ ہو جائے گا کہ آپ بند گلی سے صاف اور سیدھے راستے پر آ گئے ہیں اب اچھا اور بہترین سفرشروع ہو گا جو ساڑھے سات سال پہلے ختم ہو گیا تھا۔ زحل سال کے شروع میں ہی تیسرے گھر میں شرف یافتہ ہو گیا ہے یہ بھی ہر30سال کے بعد شرف یافتہ ہوتا ہے آپ کی خوش قسمتی یہ ہے کہ آپ ساڑھے سات سالہ بندش سے آزاد ہوئے۔آپ یکم جنوری سے لے کر تین اپریل تک کافی اچھی پوزیشن پر آ جائیں گے۔ سب سے پہلے بحکم اللہ صحت کا سلسلہ تیزی سے ٹھیک ہو گا،جن لوگوں کی بیماری ٹھیک نہ ہو فوری استخارہ کریں کہ اس بیماری کی اصل وجہ کیا ہے۔ کاروباری حضرات جو عرصہ دراز سے مسلسل گھاٹے میں جا رہے تھے اب صورتحال کو فوری طور پر اپنے حق میںدیکھیں گے اسی طرح جو لوگ بیروزگار تھے وہ رزق کے حصول میںآسانی محسوس کریںگے ان کو نوکری مل جائے گی۔ بعض افراد کو رزق کے حصول کے لئے بیرون ملک سفرکرنا پڑے گا اور یہ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہو گا،جن لوگوں نے کسی کاقرض دینا ہے آنے والے تین ماہ کے اندر ہی ان کا قرض اُتر جائے گا۔ 4اپریل سے مریخ زائچے سے نکلنے کا سفر شروع کرے گا،جو 14 مئی تک ختم ہو جائے گا۔ جوں جوں مریخ کا سفر شروع ہو گا آپ کے قانونی مسائل کا خاتمہ ہوتا چلا جائے گا،جو لوگ زمین جائیداد کا مقدمہ لڑ رہے ہیں وہ مقدمہ جیت جائیں گے،جو لوگ بے گناہ ہیں اور قانون کی گرفت میںہیں یا جن لوگوں کو کسی قسم کی کی انکوائری کا سامنا ہے وہ عزت کے ساتھ اس مسئلے سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، خطرہ ہے تو صرف یہ کہ اِس دوران ان لوگوں کو جو ناجائز ذریعے سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں ان کا راز فاش ہو جائے گا۔محبت کے معاملے میں رسوائی اور ناکامی دینے والا ستارہ دِلو عقرب میں بیٹھا ہوا آپ کو بار بار وارننگ دے رہا ہے کہ آپ اپنے قدم پیچھے کی جانب کر لیں۔8 اپریل سے9اپریل کے عرصہ میں شمس اور مشتری کی پاور رہے گی اس میں عزت، دولت، شہرت کا حصول آسان ہو گا۔ آپ کے گھریلو مسائل بھی تیزی سے حل ہوںگے جو لوگ وجہ رکاوٹ بنے ہوئے تھے وہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے، سازشی افراد بے نقاب ہوں گے بس اولاد پرگرفت والا خانہ کمزور ہے اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت رہے گی، خاندانی جھگڑے ختم ہوں گے۔ 10جولائی تا 12اکتوبر تک کا عرصہ تھوڑا کمزور رہے گا اِس میں تعلیمی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس دوران کسی پر بھروسہ کرنا سب سے بڑی غلطی ہوگی۔ کوئی بڑی رقم سے محروم بھی کر سکتا ہے اس عرصہ میں اپنے بزرگوں کی صحت کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ 13 اکتوبر سے صورتحال پھر بدل جائے گی۔ یہاں پر مشتری دوبارہ پاور میں آ رہا ہے جو آپ کے پیچیدہ مسائل کا حل لے کر آئے گا یہ برج عقرب کے مقام سے گزرے گا جس سے آپ کسی بھی چیز کے زیر اثر کیوں نہ ہوں نکل آئیں گے اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہوتا چلا جائے گا۔آپ کے ہاتھوں بڑا نیک کام بھی ہو جائے گا جس سے خاندان میں عزت بڑھے گی۔ ازدواجی معاملات میں بہتری آئے گی۔ 24دسمبر تا 27 دسمبر 2024ءکو ایک سو سال بعد چار ستارے ایک مقام پر اکٹھے ہوئے تھے اور آپ کی زندگی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے آپ کا سیارہ بھی ان میں شامل تھا اس لئے آپ بھی اس کے اہم اثرات کو بڑے واضح انداز میں محسوس کریں گے۔ عزت، دولت،شہرت ان تینوں امور میں بحکم اللہ بڑی شاندار بہتری ملنے کے امکانات روشن ہیں اور بڑی بڑی تبدیلیاںبھی ملیں گی جو تقریباً ہر سطح پر ہوں گی اور آپ کو حیران کر دیںگی۔ بس اللہ پاک سے دُعا کریں کہ آپ کے لئے مستقبل میںہر جائز اُٹھایا گیا قدم کامیابیاں دلائے۔ تبدیلی،رہائش، نوکری روزگار یہ سب ہو سکتا ہے اور جن معاملات میں پھنسے ہوئے تھے اُس سے آزاد ہو جائیں گے۔ آپ تبدیلیوںکو خاص طور پر ذہن میں رکھیں اور اس کے لئے تیار ہو جائیں،مجموعی طور پر2025ءایک اچھا سال ثابت ہو رہا ہے ان شاءاللہ آپ جو برسوں سے مشکلات اور پریشانیوں میںگرفتار تھے اس سے رہا ہونے میں کامیاب ہوںگے اب جو بھی قدم اٹھائیں گے صرف اس مالک ِ کائنات پر توکل کر کے اٹھائیں۔منزل آپ کے قدم چومے گی اور نماز کی پابندی کریں،بُرے کاموں سے توبہ اور روحانیت میں بلند مقام سے بھی نوازے گی، کیونکہ آپ کے اندر اچھا انسان ہے آپ سب سے زیادہ حقوق العباد کا خیال رکھیں اللہ بہتر جاننے والا ہے۔
آپ کے لئے نئے سال کی ابتداءکے پہلے گیارہ دن قدرے مشکل ہوں گے ان میں تھوڑی سی سختی اور آزمائش ہے۔ پہلے گیارہ دنوں میں صدقہ دیں ،کام شروع کرنے سے پہلے استخارہ کریں یہ دن صبر اور خاموشی سے گزاریں جونہی 12جنوری آئے گی آپ کی قسمت فوراً پلٹا کھائے گی کیونکہ خانہ مال کا حاکم گیارہویں گھر میں شرف یافتہ ہونے سے مالی معاملات میں دباﺅ ختم ہوجائے گا۔ صورت حال آپ کے حق میں بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ آٹھ اپریل تک یہ پوزیشن برقرار رہے گی اور اس میں روزگار کا معاملہ سب سے پہلے حل ہوگا۔ جتنے لوگ بھی عرصہ ءدراز سے بیکار بیٹھے تھے انہیں اللہ کے حکم سے روزگار ملے گا۔ خاندانی معاملات میں بہتری آئے گی۔ رشتے کے سلسلے میں جو بندش اور رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی وہ رکاوٹیں دور ہوں گی۔ 19اپریل سے 30جون کا عرصہ ملی جلی کیفیت میں رہے گا اس دوران والدین کو بچوں کی نگرانی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سفر کے خواہشمند اب بیرون ملک جانے کے سلسلے میں پیش قدمی کر سکتے ہیںان کا ویزا لگ جائے گا جن کے مکان یا پراپرٹی پر دوسرے قابض ہیں اور ان کے خلاف وہ اگر عدالت میں جانا چاہیں تو مقدمہ ان کے حق میں ہوگا۔ یکم جولائی تا 30ستمبر تک کا عرصہ مستقبل کے حوالے سے بہترین ہوگا یہ بند دروازے بھی آپ کے لئے کھول دے گا۔ آپ اپنے عروج کی طرف سفر شرو ع کریں گے ۔سابقہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا جس مقصد کے لئے بھی پیسہ درکار ہوگا مل جائے گا جو لوگ برسوں سے عمرہ یا حج کے خواہشمند ہیں ان کے مبارک سفر پر جانے کے بارے میں زائچہ خوشخبری دے رہا ہے۔ ستمبر کے آخری ہفتے میں ملازمت پیشہ افراد نوکری کے معاملے میں محتاط رہیں۔ یہاں مخالفین اپنی چال چل کر نوکری سے ہٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یکم اکتوبر تا 31دسمبر تک کا عرصہ جہاں آپ کے حاکم ستارے کا عروج ہوگا وہاں بارہویں گھر کا اوج آپ کے خلاف شراکتی کاروباری معاملات کے حوالے سے خفیہ سازشوں کے دروازے بھی کھول دے گا۔اس معاملے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے آپ کی عزت و قار میں اضافہ ہوگا۔ سرکاری ملازمین کی ترقی کے واضح امکانات ہیں اور جن لوگوں کو اپنے گھر کی تعمیر کے سلسلے میں رقم درکار تھی ان کے لئے پردئہ غیب سے بڑی زبردست مدد ہوگی ، تعلیم کے حوالے سے تھوڑی سی مایوسی دکھائی دیتی ہے، معزز قارئین اس سال کی اہم بات یہ ہے کہ جب 2024ءکے اختتام میں دسمبر کے آخر مین چند ستاروں کا ملاپ ہوتا ہے تو اس کے اثرات نے اپنا کام شروع کر دیا تھا جو آپ کی زندگی میں بھی کئی معاملات پر اثر انداز ہوں گے جس میں عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ کے انتظار میں بیٹھے لوگ چاہے وہ کسی بھی عمر کے کیوں نہ ہوں اب شادی کرلیں گے اور جو دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں یا جن کی پہلی شادی ناکام ہو چکی تھی اب دوبارہ سے اپنے لئے خوشخبری سن لیں گے۔ آپ کی موجودہ جگہ میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر روزگار کے حوالے سے کوئی خاص صورت حال آپ کے لئے مالی طور پر بڑی فائدہ مند ثابت ہوگی اور خانگی معاملات جو بہت خراب ہو چکے تھے۔ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو چکے تھے۔ اللہ تعالیٰ اب ان کے دلوں کو نرم کر دے گا وہ اکیس میں برسوں بعد پھر مل جائیں گے اور ممکن ہے ان میں نیا رشتہ بھی طے ہو سکے جن افراد کو اولاد کی خواہش ہے اور برسوں گزر گئے ہیں۔انتظار میں وہ بھی ان شاءاللہ خوشخبری سن سکیں گے۔ جوائنٹ کاروبار کرنے سے گریز کریں جو اکیلے کام کریں گے ان کو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا اور اگر رہائش کی تبدیلی خودبخود سامنے آئے تو فوراً کرلیں پہلے سال جن کو نوکری کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا اس سال اللہ نے چاہا تو سابقہ تمام نقصانات پورے ہوں گے اور بڑی عزت اولی جگہ پر نوکری حاصل کرلیںگے۔ اگر ترقی کے خواہشمند ہیں تو ترقی بھی ہو سکے گی۔ مجموعی طور پر 2025ءایک بڑا ہی شاندار سال ثابت ہوگا۔ برسوں کے بعد زندگی میں سکون کا سانس نصیب ہوگا اور خود بھی اب اللہ پاک کی ہدایت سے نوازے جائیں گے۔ بعض تو باقاعدہ نہایت ہی مذہبی ہو جائیں گے کیونکہ ابھی سے ان کے دل میں اچھے بڑے کی تمیزپیدا کی گئی ہے۔ جو آگے جا کربڑھے گی۔ آپ نماز کی پابندی کریں ”یا کریم یا سلام یا اللہ“ کا ورد پر نماز کےبعد 100مرتبہ لازمی کریں اور عصر اور مغرب کے درمیان خاموش رہنے سے جو فائدے حاصل ہوں گے وہ سوچ بھی نہیں سکتی۔ خاص طور پر باوضو رہنے کی کوشش کیا کریں۔ اللہ پاک سے ہر کام میں اب اچھے کی امید ہے۔ کامیابیاں قدم چومے گی۔ انشاءاللہ۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، قسمت مہرباں، ستارہ عروج پر اور سابقہ تمام محرومیوں اور ناکامیوں کے ازالے کے لئے 2025ءآپ کی زندگی کا بہترین سال ثابت ہوگا جس میں صحت، عزت، دولت، شہرت،عروج وہ سب کچھ حاصل ہوگا، جس کی کوئی کبھی تمنا ہی کر سکتا ہے۔ آپ کا ستارہ پچھلے 18سال کے بعد تمام بندشوں سے آزاد ہو گیا ہے اور ایسا ہوئے صرف 3دن ہوئے ہیں۔ آپ کو جنوری سے لے کر 30مارچ تک ایک نیا جنم لینا ہوگا۔ 30برس کے بعد ایسا خوبصورت وقت ملتا ہے جو آپ کو آپ کی زندگی میں 18برسوں کے بعد نصیب میں ہوگا۔ یکم اپریل سے 30جون تک عرصہ مالی معاملات کو مزید درست کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جو لوگ نوکری کررہے ہوں گے ان کو ترقی کے ساتھ تنخواہ میں اضافے کی خوشخبری ملے گی جو روزگار کی تلاش میں تھے ان کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ سفر کے حوالے سے بھی یہ وقت شاندار ثابت ہوگا اس وقت زائچے کا اگر کوئی خانہ کمزورہے تو وہ محبت میں ناکامی دلانے والا خانہ ہے۔ اس میں آپ کو خوشخبری نہیں مل سکتی۔ یکم جولائی سے 30ستمبر تک کا عرصہ اولاد کے ہوالے سے خوشخبری دے گاجن لوگوں کی گود خالی تھی اور وہ اولاد کے لئے ترس رہے تھے۔یہ عرصہ ان کی زندگی میں خوشی کا پیغام لے کر آئے گا۔ بس وہ رجوع الٰہی برقرار رکھیں اور سورئہ یوسف کی تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں۔ اللہ پاک اولاد کی خوشی کے علاوہ گھریلو تمام ضروریات بھی پوری کر دیں گے اور رزق میں برکت کے ساتھ مشکلات کا خاتمہ بھی ہوتا چلا جائے گا۔ بیمار افراد کو سادہ پانی پر صرف سورئہ فاتحہ پڑھ کر پینے سے ہی آرام نصیب ہوجائے گا مگر توکل کو بالکل نہیں چھوڑنا چاہیے، پہلے جو آپ نے پریشانی دیکھی ہے بحکم اللہ لوٹ کرنہیں آئے گی۔ یکم اکتوبر تا 31دسمبر تک کے عرصے میں خاندانی وراثت کا حصول ممکن ہوگا۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے بھی یہ وقت بڑا اچھا ثابت ہوگا۔ جن لوگوں کے مقدمے اس دوران عدالتوں میں ہوں گے وہ مقدمے کا فیصلہ اپنے حق میں ضروردیکھیں گے۔ انشاءاللہ مگر جب بھی عدالت جائیں 19مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر جائیں کیونکہ حاکم وقت بھی اس کے پڑھنے سے مہربان ہو جاتا ہے اس کی بیماری کی اصل وجہ رجعت یا بندش ہوگی وہ فوری ریلیف حاصل کرلیں گے۔ دسمبر کا آخری ہفتہ جاتے جاتے بھی ایک غیر متوقع طور پر بڑی رقم سے نوازے گا۔ اس برج والوں کے لئے اہم اطلاع یہ بھی ہے کہ جب دسمبر 2024ءکا افتتاح ہوا تو کئی سالوں کے بعد ایک ستاروں کے گروپ کا ملاپ ہوا جس سے بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی تھیں اب چونکہ یہ ستارے زائچے کے ایک مقام پر آکر الگ ہو جائیں گے۔مگر جاتے جاتے بڑے بڑے اثرات چھوڑ جائیں گے آپ کا ہر براہ راست تو اس کی زد میں نہیں آ رہا مگر پھر بھی آپ اس کے اثرات کو حد تک محسوس کر سکیں گے۔شاید آپ کی زندگی میں کچھ اہم تبدیلیاں رونما ہوں جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوئی تھیں اور آپ اپنی لائن سے ہٹ کر کام کریں اس طرح اولاد کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے جس کام یا تعلیم کو حاصل کرنے میں برسوں لگے ہوں۔ آپ یا آپ کی اولاد نے وہ کام کرے ہی نہیں اور اس سے ہٹ کر مگر بہتر ماحول مل جائے اور آپ اس کو اپنا لیں۔ ایسا ممکن ہو سکتاہے اور جوائنٹ فیملی میں رہنے والے الگ رہائش حاصل کرلیں گے۔ ایسا ممکن ہو سکتا ہے اور جوائنٹ فیملی میں رہنے والے الگ رہائش حاصل کرلیں گے۔ طرز زندگی بدلتا ہوا محسوس ہو رہا ہے ۔ بڑی عمر کے لوگ بھی جو غیر شادی شدہ ہیں اب شادی کر سکتے ہیں جن لوگوں کے رشتے آنے بند ہو گئے تھے۔ بڑی اور کامیاب آفر ان کی زندگی بدل دے گی جو رقم آپ اپنی ڈوبی ہوئی محسوس کررہے تھے وہ غیر متوقع طور پر واپس مل جائے گی۔ عرصہ دراز سے ناراض لوگوں سے صلح ہو جائے گی اور آگے چل کر وہی شخصیات آپ کی زندگی میں اہم رول ادا کریں گی ۔ خواہشمند افرا د کی من پسند جگہ شادی ہونے کی امید اور نوکری میں بہتری اور جو لوگ سالوں سے ایک ہی جگہ بیٹھے تھے ان کا تبادلہ بھی ممکن نظر آتا ہے۔مجموعی طو پر 2025ءآپ کی زندگی میں بڑی بڑی خوشیاں لے کر نمودار ہوتا ہے جو ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔ بحکم اللہ وہ اب ممکن ہوگا اور حیران کن طریقہ سے بے شمار معاملات بدل جائیں گے۔ نیت صاف رکھیں۔ ناجائز آمدن اور تعلقات سے دور رہیں اور رجوع الٰہی رکھ کر چلیں گے تو اللہ بڑا نوازے گا۔ انشاءاللہ آپ نماز کی پابندی کریں اور یاحی یا قیوم کا ورد زیادہ سے زیادہ کرتے رہا کریں کہ پھر شایدکسی عمل کی ضرورت ہی نہ رہے آگے اللہ بہتر جانتا ہے۔
گذشتہ سال آپ ساڑھ ستی جیسے دور سے گزر رہے تھے آپ نے بڑا سخت وقت گزارہ ہے ہر کلام بلاک ہو کر رہ گیا تھا،جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے تھے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملتا تھا۔ عقل کام کرنا چھوڑ گی تھی۔ اب نیا سال قدرے بہتری لا رہا ہے،مگر ابھی بھی ہر کام شروع کرنے سے پہلے اللہ پاک سے مکمل رہنمائی اور مدد مانگیں اور دُعا کریں کہ اللہ پاک میرے ہر کام میں آسانی پیدا فرما دیں اِس سال میں زائچے کے دو اہم خانوں میں بڑی خوبصورت تبدیلیاں ہوں گی ایک تو زحل جس خانے میںبیٹھا ہوتا ہے اس کو خراب کر دیتا ہے ۔ بندش،ساڑھ ستی، صحت کے امورکی خرابی، روزمرہ کے کام میں دشواریاں اور پریشانیاں لاتا ہے اِس سال کے شروع ہی میں شرف یافتہ ہے جو کہ عرصہ31سال کے بعد ہوا ہے یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ مشکلات دینے والا ستارہ خود شرف یافتہ ہو گی ہے، جس نے ساڑھ ستی کے دور کی شدت کو80 فیصد کم کر دیا ہے۔اب جتنے دن بھی باقی ہیںساڑھ ستی زیادہ اثر انداز نہ ہو سکے گی۔سال کے ابتدا سے لے کر 29مارچ کا عرصہ آپ کو بڑے مشکل معاملات سے نکالنے میں بے حد مددگار ثابت ہو گا۔ اس دوران سب سے پہلے آپ جادو ٹونے عملیات،بندش و دیگر اثرات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، قدرت کی اس مہربانی کا سب سے پہلے شکر ادا کریں۔ اس کے بعد روزگار کے امور کی جانب آ جائیں۔ یہ سلسلہ پہلی سہ ماہی میںپہلے سے 30فیصد اچھا ہو گا، مگر آگے چل کر مزید بہتری آئے گی۔ آپ کی ضرورتیں پوری ہونا شروع ہو جائیںگی جونہی اپریل کا آغاز ہو گا تو صورتحال30 فیصد سے بڑھ کر 66فیصد ہو جائے گی۔ جون کے آخر تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی یہاںپر مشتری آپ کی زندگی میں دوسری اہم تبدیلی دے گا۔زحل کی شرف یابی کے بعد یورینس کا مشتری سے حسین ملاپ آپ کی زندگی میں خوبصورت اور اہم تبدیلیاں لے کر نمودار ہو رہا ہے آپ بے ساختہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ یہ تو وہی لمحات ہیں جن کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔شادی کے خواہشمند افراد کی شادی طے ہو گی۔ یورینس بیرون ملک سفر کے متعلق لاحق پریشانیوں کو ختم کرے گا اور ویزے کا حصول آسان ہو گا جو لوگ بیرون ملک رہتے ہیں ان کو نوکری اور رہائش کی آسانیاں ملیں گی۔ تعلیم کے معاملے میں بھی یہ عرصہ شاندار کامیابیوں کا ہو گا۔یکم اگست تا31دسمبر تک کا عرصہ آپ کی زندگی میں ایک بار پھر بہار لے کر آ رہا ہے پورے سال میں اگر کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکا تو اس کو بھی یہ عرصہ بے حد مدد گار لگے گا جہاں پیسوںکی آمد آپ کی مشکلات اور پریشانیوں کو ناصرف ختم کرے گی وہاں قرض میں پھنسے لوگ بھی قرض سے نجات پا لیںگے۔ بہن بھائیوں کے درمیان اختلافات کم ہوں گے جن لوگوں کو عمرہ یا حج پر جانے کی خواہش ہو گی بحکم اللہ پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے البتہ وہ لوگ جو بیمار ہوں گے یا جن کو کسی چیز کے بد اثرات کا ڈر ہو گا۔ وہ اس عرصہ میںصرف صدقات کا سہارا لے کر چلیں تو پھر بیماری آپ سے دور رہے گی۔انشاءاللہ اس برج والوں کے لئے یہ سال بے حد اہم ہو گا۔اس کی وجہ2024ءمیں 24 سے لے کر27 دسمبر تک چار ستاروں نے زائچے کے چھٹے گھر میں صدیوں بعد ملاپ کیا ہے، چونکہ آپ کے سیارے نے بھی ان کے ساتھ یہ ملاپ کیا ہے اس سے بے شمار اثرات آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوںگے، آپ کی زندگی میں کئی اہم تبدیلیاں رونما ہوںگی اور اُمید ہے کہ یہ ہر سطح پر ہوں گی، اس کے لئے خود کو تیار رکھیں اور سب سے بڑی بات یہ ہو سکتی ہے کہ برسوں سے آپ جس شعبے میں تھے یا جو بھی تعلیم حاصل وہ کر کے اس مقام تک پہنچے ہیں وہ سمت پوری طرح سے بدل جائے اور غیر متوقع طور پر آپ کسی اور شعبے میں چلے جائیں،جیسا کہ کاروبار تبدیل ہو سکتا ہے۔ نوکری، رہائش وغیرہ بھی بدل سکتی ہے اور نہ ہوا تو ایک نیا کام بھی اس کے ساتھ شروع ہو سکتا ہے۔پرانے تعلقات ختم اور نئے جنم لیں گے ہر طرح کی بندش، بدنظری جادو ٹونے سے مکمل نجات مل جائے گی اور قانونی معاملات و انکوائری و مقدمے ختم ہوں گے۔ دُعا کیا کریں کہ سب آپ کے حق میں ہوں اولاد کے حوالے سے لاپرواہی نہیں کرنی اور ناجائز تعلقات سے بھی دور رہنا، آئندہ کے لئے ہر طرح کی سلامتی کی علامت ہو گا۔ مجموعی طور پر2025ءاچھا سال ہے جو ذہن کو بھی بدلے گا۔ اللہ پاک کی طرف سے ہدایت کے بعد زندگی سے زنگینیاں بھی خودبخود نکل جائیں گی، موت کے خوف اور اللہ کا ڈر زندگی کو سچی توبہ کے بعد ایک اچھے اور بڑے مقصد کی طرف پیش قدمی شروع کرا دے گا۔ نماز کی پابندی کریں، اللہ پاک کا ذکر کریں اور نفس پر قابو پانے سے ہر سطح پر شہریوں کا سلسلہ شروع ہونے کی ضمانت بن جائے گا،انشاءاللہ آگے میرا اللہ بہتر جانتا ہے۔