این کے یوٹیکنالوجیزکا عملے کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور(پ ر) لاہور میں واقع این کے یوٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (ساف وئیر ہاؤس) نے اپنے عملے کے لئے سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ملک کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرمیاں انجم نثار (سابق صدر ایل سی سی آئی، ایف پی سی سی آئی اور وائس صدر سارک سی سی آئی میاں طارق نثار(نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اینگرو و پالیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، سہیل وڑئچ (سینئر صحافی) خالد عباس ڈار، خالد بیگ،یسین خان(صدر سندس فاؤنڈیشن پاکستا ن) اور ملک ظہیر رفیق (ڈائریکٹر ڈائنامک میڈ یا)نے شرکت کی اس موقع پر کمپنی کے نمائندوں نے کہا کہ ہم آئی ٹی میں جدید ترین سلوشنز فراہم کرنے میں مسلمہ مہارت رکھتے ہیں ہم آئی ٹی کے ذریعے پاکستان کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں این کے یو ٹیکنالوجیز جو جدید آئی ٹی سلوشنزا فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔کمپنی پاکستان سافٹ وئیر ایکسپو ر ٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کی ٹاپ 500 ٹیک کمپنیز میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ تقریب کے دوران این کے ٹیکنالوجیز کے ہونہار ملازمین سے تین سافٹ وئیر انجینئرز کو کاریں اور ہونڈا 125 بائیک باقی سٹاف کو شیلڈز دی گئیں اس دوران این کے یوٹیکنالوجیز کے سی ای او ملک نعیم احمد نے اپنے نارتھ امریکہ آفس کا افتتاح بھی کیا آخر میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔