پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ گوادر سے لاہور منتقل ہونے کا امکان

    پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ گوادر سے لاہور منتقل ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ  سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام مشاورت کررہے ہیں، پی ایس ایل سیزن 10 کے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور میں 11 جنوری ہونے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں کروانے کا اعلان کیا تھا، پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔