لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ای کچہری صارفین کی شکایات پر فوری ایکشن
لاہور (لیڈی رپورٹر)لیسکو کی جانب سے صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے انجینئر شاہد حیدرکی ہدایت پر جی ایم ٹیکنیکل عامر یٰسین کی صدارت میں ای کچہری ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی،ای کچہری میں فیس بک کے لائیو سیشن کے ذریعے صارفین کی شکایات سْنی گئیں۔جی ایم ٹیکنیکل نے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ای کچہری میں ایڈمن ڈائریکٹر نعمان غفور، ڈی جی رائے محمد اصغر اور لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی فیس بک لنک کے ذریعے شرکت کی۔جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین کے مطابق صارفین کو ان کے میٹرز کی ریڈنگ کے مطابق بل جاری کئے جائیں۔
، صارفین کی شکایات کے ازالے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے،صارفین بجلی کی بلا تعطل سپلائی کے لئے بلوں کی بروقت ادائیگی کریں۔