حکمران عوام کی مشکلات کو فوری دور کریں،حسن اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، الیکشن ہوچکے اور حکومتیں بھی بن چکیں آج عوام جس مشکل میں ہیں ان کی وہ مشکلات ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے نئے سال کے آغاز میں ہم اس بات کی امید کرتے ہیں کہ اس سال کے شروع میں ہی سیاسی تلخیاں ختم ہوں گی اور حکومت و پی ٹی آئی کے درمیان آج دو جنوری کو جو مذکرات کا دوسرا دور شروع ہوگا اس میں سیاسی ایشو ز کا کوئی حل نکل آئے گا ہم اس بات چیت کے عمل کوخوش آمدید کہتے ہیں یہ بات چیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
،میں بطور ایک سیاسی ورکر پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ بس بہت ہوگیا اب عقل کے ناخن لیں کیونکہ اگر پی ٹی آئی نے یہی سیاست کی تو اس کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی کے پاس ایسی قیادت نہیں جو عوام کے لیے آواز اٹھائے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں، مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور شہید بینظیر بھٹو مشکل حالات میں ملک میں آئیں اور اپنی جان کا نذرانہ دیکر جمہوریت کو بچا لیا مجھے فخر ہے کہ میں بی بی کا،کارکن ہوں۔