الحمراء،سال نو 2025کی آمد پر ”شامِ موسیقی“ کا انعقاد

   الحمراء،سال نو 2025کی آمد پر ”شامِ موسیقی“ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام سال نو 2025کی آمد پر ”شامِ موسیقی“ کا انعقاد کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وہ آرٹسٹوں سے ملے،ان کے حوصلہ بڑھائے،ان کی پرفارمنس پر انہیں بھر پور داد دی۔گزشتہ برس کا آخری پروگرام تھا۔ بیتا برس شیریں اور خوشگوار یادیں چھوڑ گیا۔ توقیر حیدر نے اس موقع پر کہا کہ2025فنون لطیفہ کا سال ہوگا،الحمرا ملک وقوم کا نام روشن کرتا رہے گا،الحمرا سال بھر اپنے ثقافتی حسن کا پرچار کرتا رہا،الحمراء عالمی سطح پر ملکی سوفٹ امیج کے فروغ میں سرگرم عمل رہا،کئی ممالک کے وفد کو اپنی فن و ثقافت دیکھائے،سال 2024 میں لاکھوں عوام نے الحمرا پروگرامز میں شرکت کی،الحمرا کے تمام شعبوں کا کارکردگی مثالی رہی،بے شمار نئے سلسلوں کا آغاز کیا گیا جو نہایت کامیاب رہے۔شام موسیقی میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ کی یادگار پرفارمنس رہی۔پروگرام میں آپسی طور پر لوگ ایک دوسرے کو نئے برس کی مبارک باد دیتے رہے۔ محبتوں کا سفر نئے برس میں بھی پوری آب وتاب سے جاری رہے گا۔سال بھر الحمرا اکیڈمی فنون لطیفہ کے پروگرامز پیش کرنے میں چھائی رہی۔عوام فن وثقافت کا جشن منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔الحمرا نے دھنوں،سروسنگیت، نغموں کی محفل سے سال کی آخری شام یادگار بنا دی۔انشاء اللہ نئے برس میں ادبی وثقافتی ترقی کا سفر مزید مستحکم ہو گا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض نوین روما نے اپنے منفرد انداز میں نبھائے۔

 واضح رہے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں الحمراء میلوڈیز تھیم کے تحت محفل قوالی کا انعقاد آج سہ پہر 3بجے کیا جائے گا جس میں نامور قوال طاہر مہدی قوال و ہمنوا کے ساتھ پرفارم کریں گے۔

مزید :

کلچر -