پاکستان میں فارمولا فلموں کا دور ختم ہوچکا ہے، زارا 

     پاکستان میں فارمولا فلموں کا دور ختم ہوچکا ہے، زارا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلموں میں گلیمرگرل نہیں بلکہ ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم بے شک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی۔ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔ کہا کہ اگر ہمارے سنیئرز نئے ٹیلنٹ کو آگے لاتے تو آج ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں نمائش کی جارہی ہوتیں۔ 

یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لے جاسکتے ہیں۔ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔ اس سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے مزید کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فرد کو اس کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے انڈسٹری ترقی کرے گی۔

مزید :

کلچر -