پاکستان فیشن انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سوہائے علی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑونے کہا ہے کہ فیشن کی دنیا میں بدلتے رجحانات اوران کی مقبولیت کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اس شعبے میں پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ باکمال لوگوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ کہا کہ ہمارے ڈیزائنروں کی شہرت کے چرچے اب پاکستان کی سرحدیں پار کرتے ہوئے دنیا کے بیشترممالک تک جا پہنچے ہیں۔
، جو کسی اعزازسے کم نہیں ہے۔سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ فیشن انڈسٹری کے باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات اگر فلم انڈسٹری کے لیے حاصل کی جائیں تواس سے بہتری کے آثاربہت نمایاں ہوں گے۔