مستقبل میں اداکاری کرنے کا ارادہ ہے، عاصم اظہر

    مستقبل میں اداکاری کرنے کا ارادہ ہے، عاصم اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار عاصم اظہر نے مستقبل میں اداکاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ پہلے وہ ایک شعبے میں شہرت حاصل کریں، اس کے بعد وہ دوسرے شعبے میں جائیں۔ ایک تقریب کے دوران بات  کرتے ہوئے عاصم اظہر نے اداکاری کو مشکل کام بھی قرار دیا اور کہا کہ کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر ڈائلاگ بولنا اداکاری کا چھوٹا حصہ ہے، اس کا بڑا حصہ کیمرے کے پیچھے ہوتا ہے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نے بہت ساری کامیابیاں اپنے نام کرنے کے بعد اداکاری کا انتخاب کیا۔وران کو کامیابی بھی حاصل ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم نے گلوکاری کے شعبے میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

  جب کہ اداکاری میں بھی انہوں نے اچھی جگہ بنائی۔عاصم اظہر کے مطابق انہیں معلوم ہے کہ اداکاری مشکل کام ہے اور وہ مشکل کام کو سیکھے اور سمجھے بغیر کرنا نہیں چاہتے، وہ تربیت اور تعلیم حاصل کیے بغیر اداکاری نہیں کریں گے۔

مزید :

کلچر -