بلبلے نے توقعات سے بڑھ کر شہرت حاصل کی، محموداسلم

  بلبلے نے توقعات سے بڑھ کر شہرت حاصل کی، محموداسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکاراداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے، عائشہ عمر بھی انسٹاگرام سے قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے اچھا وقت دیتی تھیں۔ انہوں نے اپنے، عائشہ عمر، حنا دلپذیر اور نبیل ظفر کے ڈرامے ”بلبلے“  کے بارے میں بتایا کہ ان کے ڈرامے کو 14 سال مکمل ہوچکے اور ان کا ڈرامہ ورلڈ ریکارڈ کے لئیبھی اہل ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن اب اداکاروں کے رجحانات تبدیل ہو رہے ہیں اور ان کے ڈرامے کا بھی بیڑا غرق ہو رہا ہے۔محمود اسلم کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے جب کہ ان کے ان کے خیال میں ان کے ڈرامے کے بیڑے غرق ہونے کا اصل سبب بھی یہی ہے۔انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے والے تمام اداکاروں کے انسٹاگرام پر فالوورز زیادہ ہیں۔ لیکن عائشہ عمر کے سب سے زیادہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب اسی وجہ سے عائشہ عمر انسٹاگرام کی جانب زیادہ متوجہ ہوگئی ہیں۔

مزید :

کلچر -