پنجاب کی 43جیلوں میں قیدیوں کو مفت وکیل کی سہولت کیلئے کمیٹیاں تشکیل
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب میں اب کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کی تمام 43 جیلوں میں نادار قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے لیے کمیٹیاں آپریشنل کر دی گئی ہیں۔ اس حولے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دیں تاکہ وہ ان قیدیوں کی مدد کر سکیں۔ محکمہ داخلہ نے اس اقدام کے تحت اسیران کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ ہر منگل کے روز بیرکوں میں فری لیگل ایڈ سروس کے بارے میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور بدھ کے روز نادار اسیران کی فہرست متعلقہ فری لیگل ایڈ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ان قیدیوں کی ملاقاتیں اپنے وکیلوں سے کرائے گا اس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب بار کونسل کی مدد سے وکلاء کی فوری دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔