2024: موٹر وے پر ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا

  2024: موٹر وے پر ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کے و ژن کے مطابق 2024 کے دوران پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے ذریعے دور دراز علاقوں کے شدید بیمار مریضوں کو بہتر سہولیات کے طبی مراکز میں منتقل کرنے اور 76انٹر چینج پر محیط 1588کلومیٹر   موٹروے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا۔پاکستان ریسکیو ٹیم کی اقوام متحدہ سے سر ٹیفکیشن کی وجہ سے پنجاب ایمرجنسی سروس کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج اور اقوام متحدہ انسراگ کی ایشیاء پیسفک ایکسرسائز جیسی تاریخی تقریبات کی میزبانی کرنے کا موقع ملا، جس میں 23 ممالک اور 30 تنظیموں سے 274 بین الاقوامی مندوبین نے پاکستان میں شرکت کی جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔میں ان تاریخی تقریبات کے انعقاد اور کامیابی پرایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز و اکیڈمی کی ٹیم کو سراہتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں سالانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔  

مزید :

علاقائی -