پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سال 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق سال بھر میں خواتین نے 2 لاکھ 35 ہزار 65 کیسز میں ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے مدد حاصل کی۔خواتین کی شکایات پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے26 ہزار581 ایف آئی آرز درج کروائیں۔کل کیسز میں سے 2 لاکھ 7 ہزار 548 کیسسز کو صلح و صفائی ہونے پرحل کیا گیا جبکہ 963 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ 4 لاکھ 15 ہزار خواتین نے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کی، 3ہزار124 خواتین نے 15 کے ذریعے رابطہ کیا۔خواتین نے ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ریسکیو 1122 سے 3 ہزار سے زائد مرتبہ مدد حاصل کی۔ چائلڈ سیفٹی سنٹر نے مختلف جرائم کی 5ہزار 125ایف آئی آرز درج کرائیں۔ 9ہزار 972کیسز میں گمشدہ اور ملنے والے بچوں اور 3 ہزار 273 بچوں کے اغوا ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا کہ سیف سٹی کرائم سٹاپر نمبر پر 900 سے زائد شہریوں نے مکمل رازداری کے ساتھ مختلف جرائم کے حوالے خفیہ اطلاعات دیں۔
شہر بھر میں نصب سیف سٹی کیمروں کے ذریعے 2 لاکھ 43 ہزار 750 سے زائدمسائل کی نشاندہی کی گئی۔پنجاب کے 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس پرکام جاری،جن میں سے متعدد کا افتتاح کردیا گیا۔