سال نو پر بھی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے،28فلسطینی شہید، 41زخمی 

  سال نو پر بھی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے،28فلسطینی شہید، 41زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             غزہ (آن لائن)غزہ میں سالِ نو کی شروعات پر بھی اسرائیلی فورسز کے حملے رُکنے کا نام نہیں لے رہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں 28 فلسطینی شہید، 41 زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جبالیہ اور بوریج کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے، خانیونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 553 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار 379 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔شدید بارش سے غزہ کے سیکڑوں عارضی شیلٹرز بھی زیرِ آب آگئے،اقوامِ متحدہ کے مطابق خان یونس میں 100 سے زائد خیمے پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ اسرا ئیل نے غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں کے سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے۔گزشتہ ہفتے سردی سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے کہا ہے غزہ کے ہسپتا لو ں پر اسرائیلی حملوں نے صحت کے نظام کو مکمل تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے، اسرائیل مسلح گروہوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر ہسپتالوں پر حملے کر رہا ہے جسے اقوامِ متحدہ نے بے بنیا د اور عوامی معلومات سے متصادم قرار دیا ہے۔

اسرائیلی حملے

مزید :

صفحہ اول -