پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            نئی دہلی (این این آئی)پاکستان نے یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔عالمی خبر رساں ادا رے کے مطابق پاکستان رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت بھی کریگا،علاوہ ازیں پاکستان دولت اسلامیہ (داعش)اور القاعدہ جیسی تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنیوالی سلامتی کونسل کی کمیٹی میں بھی ایک نشست حاصل کریگا۔یاد رہے گزشتہ برس جون میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 182 نے پاکستان کو اگلے دو برس کیلئے سلامتی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل کی دو نشستوں میں سے ایک کیلئے منتخب کیا تھا،پاکستان کو یہ اعزاز آٹھویں بار حاصل ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکن ممالک کو ویٹو پاور حاصل ہے،تاہم غیر مستقل رکن کی بھی اپنی ایک حیثیت ہوتی ہے کیونکہ کونسل میں اتفاق رائے سے کام کیا جاتا ہے،پاکستان اپنی غیر مستقل رکنیت سے غزہ، افغا نستان، شام، اور لبنان کی موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

پاکستان رکن

مزید :

صفحہ اول -