چینی کی قیمت 6روپے فی کلو بڑھ گئی،شہریو ں میں تشویش
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا،چینی کی قیمت میں اضافہ 6روپے فی کلو اضافہ ہونے 50 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 6750 روپے تک پہنچ گئی،ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کو چینی 135 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے،شوگر ملز میں (بقیہ نمبر79صفحہ6پر)
چینی کی ریٹ بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں بھی چینی 145روپے سے ڈیڑھ سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے دوسری طرف مارکیٹ مہنگے داموں چینی کی فروخت پر شہری پریشان ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نینئے سال کی آمد پرعوام کومہنگائی کانیا"تحفہ"دے دیا،عوام کاکہناتھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر حکومت نے پہلے ہی چینی کے ریٹ بڑھادئے تھیجبکہ نئیسال کیآغاز سیقبل عوام کو مہنگائی کے مزید تحفے بھی دیے ہیں جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیاگیا۔