چرس برآمدگی مقدمہ،منشیات فروش کالی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم
ملتان(خصو صی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 2کلو گرام سے زائد چرس برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد نعیم عرف کالی کو گرفتار کرکے 02 کلو گرام چرس برآمد کی ہے ملزم کو تھا(بقیہ نمبر74صفحہ6پر)
نہ مظفر آباد کے علاقے ہیڈ انبالہ چوک سے گرفتار کیا ہے عدالت نے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔