آئندہ ہفتے سے جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی

      آئندہ ہفتے سے جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،وہاڑی،میلسی (سٹی رپورٹر،بیورو رپورٹ، نامہ نگار)جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک کے مغر بی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور شدید برف باری کی پیشگوئی۔پاکستان میٹریالو جیکل ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن این ڈبلیو ایف(بقیہ نمبر65صفحہ6پر)

 سی -5"10ا ے /10 ا ے / 2 0 1 7 /99کے مطابق چھ جنوری 2025 تک ہفتے بھر کے دوران پنجاب کے شہروں مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برف باری کا امکان ہے ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 2جنوری کی شب سے 6جنوری کی صبح کے دوران اسلام آباد۔پوٹھو ہار ریجن۔سر گودھا۔میاں والی۔خوشاب۔بھکر حافظ آباد۔گوجرانوالہ۔منڈی بہاالدین۔گجرات۔سیالکوٹ۔نارووال۔گجرات۔لاہور۔شیخوپورہ۔جھنگ۔فیصل آباد۔اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 2جنوری شب سے 5جنوری کے دوران ملتان۔ڈیرہ غازی خان۔لیہ۔مظفر گڑھ۔تونسہ شریف۔خانیوال۔ساہیوال۔اوکاڑہ۔پاکپتن اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش کی توقع ہے بارش پنجاب کے بارانی علاقوں میں منفعت بخش ہو گی۔بارش کے بعد میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے امکانات ہیں۔