چھوٹے سرکاری ملازمین کو حج پر بھجوانے کا فیصلہ
وہاڑی (بیورورپورٹ)وزارتِ مذہبی امور نے گریڈ 1سے 9 تک کے پاکستان بھر کے 300 غریب ملازمین کو ححج پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ گریڈ 1 سے 9 تک کے غریب سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب کر لیں گئیں ہیں۔ 300 ملازمین کو بھیجنے کے لیے گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین حج کیلئے درخواست 15 جنوری تک جمع کروا سکتے ہیں۔ 300 ملازمین کا انتخاب قرعہ اندازہ کے ذریعے ہوگا۔