کنزیومر کورٹ،ناقص سروسز،مختلف کمپنیوں کیخلاف208کیس دائر
ملتان(خصو صی ر پورٹر) کنزیومر کورٹ ملتان صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ناقص سروسز اور سامان فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ایک سال میں 208 کیسز دائر ہوئے عدالت ملتان نے سال 2024 میں 188 کیسز میں شہریوں کو داد رسی(بقیہ نمبر60صفحہ6پر)
فراہم کی، ایک سال کے دوران کنزیومر عدالت ملتان میں سب سے زیادہ کیسز کاریں فروخت کرنے والی کمپنیوں کی ناقص سروسز کے خلاف دائر کئے گئے عدالت میں سولر کمپنیوں کے خلاف شکایات دوسرے نمبر پر رہیں، الیکٹرونکس کمپنیوں کے خلاف شکایات کا نمبر 3 جبکہ آن لائن پروڈکٹس فروخت کرنے والے چوتھے نمبر پر رہے، کنزیومر کورٹ ملتان میں ناقص اشیا و سروسز کے خلاف دعوی جات دائر کئے گئے، اسوقت کورٹ ملتان میں 99 کیسز زیر التوا ہیں، کنزیومر کورٹ کے جج اظہار الحق علوی صارفین کو داد رسی فراہم کر رہے ہیں، شہری کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت ناقص پراڈکٹ و سروسز کی فراہمی کے خلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں