رواں سال دو سورج اور دو چاند گرہن

  رواں سال دو سورج اور دو چاند گرہن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی،خانیوال (نمائندہ پاکستان)سال 2024 اپنے دامن میں بہت سی تلخ و شیریں یا دیں سمیٹے اختتام پذیر ہو گیا جبکہ سال 2025 کا آغاز ہو چکا ہے۔ ماہرین کے (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

مطابق نئے سال 2025 میں چار گرہن ہوں گے اس نئے سال میں 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔ سال 2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا یہ چاند گرہن دن کے وقت ہوگا اور امریکہ، مغربی یورپ، مغربی افریقہ اور شمالی جنوبی اٹلانٹک سمندر کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔ 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہوگا یہ سورج گرہن شمالی امریکہ، یورپ اور شمال مغربی روس میں دیکھا ممکن ہو سکے گا۔ ماہرین کے مطابق سال 2025 میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب مکمل چاند گرہن ہوگا جو کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ یورپ، آسٹریلیا، انٹار کٹیکا سمیت بحر ہند کے علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ سال 2025 کا آخری سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کے درمیان ہو گا اور پاکستان میں نظر نہیں آسکے گا۔