علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بہار کیلئے داخلے شروع

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بہار کیلئے داخلے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2025کے داخلہ جات سے شروع ہو چکے ہیں سمسٹر بہار2025میں پیش کئے گئے پروگراموں میں میٹرک(جنرل)،میٹرک (درس نظامی)،میٹرک اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ،چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ و ڈپلوماز،ایف اے(جنرل)،ایف اے (درس نظامی)،آئی کام،ایف اے اوپن کو(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

رسز برائے دینی مدارس طلبہ،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی،بی ایس /ایم اے /ایم ایس سی کی بنیاد پر بی ایڈ ٹیچر ٹریننگ پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اورڈیڈھ سالہ) میں داخلہ جات10فروری 2025جبکہ پی ایچ ڈی،ایم فل/ ایم ایس،ایم ایس (آنر)،ایم بی اے (کامن ویلتھ)،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،بی بی اے(چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز،بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی اے اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ کے لیے داخلہ جات17فروری 2025تک جاری رہیں گے جبکہ پہلے سے جاری طلبا وطالبات اپنا داخلہ 24.02.2025تک بھجوا سکتے ہیں یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی۔     انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک،ایف اے/آئی کام،ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈپروگرامزمیں طلبا وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر اپلائی کر سکتے ہیں جب کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر یں گے آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم ہے جہاں سے طلبا  وطالبات کسی بھی اضافی فیس کے بغیر آن لائن داخلہ اپلائی کروا سکتے ہیں۔         مزیدبرآں یہ کہ تمام طلبا و طالبات داخلہ فیس الائیڈ بینک لمٹیڈ،مسلم کمرشل بینک لمٹیڈ،فرسٹ وویمن بینک لمٹیڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ یاجاز کیش،ایزی پیسہ،اور یو پیسہ کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی ڈان لوڈ کئے جا سکتے ہیں