8ہزار زرعی ٹیوب ویل سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ، درخواستیں طلب
ملتان(سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کسان پیکج کے تحت صوبہ پنجاب میں 9 ارب روپے کی لاگت سے 8 ہزار بجلی و ڈیزل سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبہ پر عملدرآمد کے لیے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ترجمان (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت اس منصوبے کا مقصد کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی اور توانائی کے بحران کو کم کرنا ہے۔اس پروگرام کے لیے درخواست دہندہ کے نام زمین کی رجسٹری ہونا لازمی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 30 اکتوبر 2024 سے قبل تنصیب شدہ بجلی و ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔کاشتکاروں کی سہولت کے لیے سولرائزیشن اف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ خواہشمند کاشتکار 06 جنوری 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔سولرائزیشن آف ٹیوب ویل پروگرام کے تحت شمسی زرعی ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لیے حکومت تین مختلف پاور کٹس پر سبسڈی فراہم کرے گی جن میں 10 کلو واٹ پر 5 لاکھ روپے، 15 کلو واٹ پر 7.5 لاکھ روپے، اور 20 کلو واٹ پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی شامل ہے