لاکھوں کا فراڈ،مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم امان رضا نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ چہلیک نے رواں سال مقدمہ نمبر 649/24درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعی کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور رقم واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے