چیمپئینز ٹرافی، ٹیم میں کن پرانے کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

چیمپئینز ٹرافی، ٹیم میں کن پرانے کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ
چیمپئینز ٹرافی، ٹیم میں کن پرانے کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ
سورس: Facebook/PakistanCricketBoard

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی سکواڈ میں ایک مرتبہ پھر پُرانے کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں واحد وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح نوجوان اوپنر صائم ایوب کے ساتھ 2023 میں آخری بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے والے امام الحق کو واپس لائے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل ہوں گے جبکہ 3 اسپنرز کے علاوہ 7 بیٹرز کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

قوی امکان ہے کہ آؤٹ فارم عرفان خان نیازی کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔

کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم 3، 3 گروپ میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ لاہور کا قذافی سٹیڈیم کم از کم 4 میچوں کی میزبانی کرے گا، تمام میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔

مزید :

کھیل -