بظاہر عام سے نظر آنے والے ان ایموجیز کا مطلب اس قدر فحش اور غلیظ ہے کہ آپ انہیں استعمال کرنا تو دور کی بات دیکھنا بھی پسند نہیں کریں گے، جان کر آپ توبہ توبہ کر اٹھیں گے

بظاہر عام سے نظر آنے والے ان ایموجیز کا مطلب اس قدر فحش اور غلیظ ہے کہ آپ ...
بظاہر عام سے نظر آنے والے ان ایموجیز کا مطلب اس قدر فحش اور غلیظ ہے کہ آپ انہیں استعمال کرنا تو دور کی بات دیکھنا بھی پسند نہیں کریں گے، جان کر آپ توبہ توبہ کر اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کل کے جدید دو ر میں بات چیت کے علاوہ مختلف شکلوں کے ’ایموجیز‘ استعمال کئے جاتے ہیں جو جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتے ہیں لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ چند ایسے ایموجیز بھی موجود ہیں جن کا مطلب انتہائی فحش اور غلیظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”2 جوکر بلا کر انہیں نچا کر آپ سمجھتے ہیں۔۔۔“ پاک، ونڈیز میچوں کے دوران سٹیڈیم میں ایسا کون سا کام کیا جا رہا ہے کہ راشد لطیف شدید غصے میں آ گئے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے 

آڑو


یہ ایموجی دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر آپ کسی کو آڑو کھانے کی دعوت دینا چاہتے ہیں یا پھر کسی کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کا آڑو کھانے کو دل کر رہا ہے تو اسے استعمال کیا جائے لیکن ایسا ہرگز مت کیجئے گا اور کسی لڑکی کو تو یہ ایموجی بھول کر بھی مت بھیجئے گا کیونکہ یہ ایموجی لڑکی کے کولہوں کو ظاہر کرتا ہے۔


بینگن


بینگن ایک سبزی ہے اور اس کا ایموجی بھی دستیاب ہے اور اس کا مطلب بھی انتہائی فحش اور غلیظ ہے۔ کسی بھی دوست خواہ وہ مرد ہو یا خاتون، کو یہ ایموجی بھیجنے سے پہلے ہزار بار سوچیں کیونکہ یہ مردوں کی شرم گاہ کو ظاہر کرتا ہے۔

زبان


منہ سے نکلی زبان کا یہ ایموجی دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر کسی کا کوئی چیز کھانے کیلئے دل للچا رہا ہو تو وہ اس ایموجی کو استعمال کرے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا کہ اس کا مطلب غلیظ ترین ہے اور یہ جنسی عمل میں مرد کی جانب سے منہ کے استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔

پانی کی بوندیں

پانی کی تین بوندوں کو ظاہر کرتا ایموجی دیکھ کر ذہن میں خیال آتا ہے کہ اسے نہانے، پسینہ آنے یا پھر ’پسینہ چھوٹ جانے‘ کی کہاوت کیلئے استعمال کیا جاتا ہو گا لیکن کسی کو بھی بھیجنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں کیونکہ یہ ایموجی مرد کے جنسی جذبات کی ترجمانی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

شرارت سے بھرپور ہنسی والا جامنی رنگ کا ایموجی

ہو سکتا ہے کہ آپ نے یہ ایموجی کئی مرتبہ استعمال کیا ہو تاکہ اپنے دوستوں کو بتا سکیں کہ آپ کے ذہن میں کتنی بڑی شرارت آئی ہے لیکن اب خبردار ہو جائیں کیونکہ یہ ایموجی شرارت کی ترجمانی تو کرتا ہے لیکن ایسی فحش شرارت کی جس کے بارے میں کسی کے سامنے بات بھی نہیں کی جا سکتی۔

انگلی اور اوکے کا نشان

آپ نے کئی مرتبہ کسی چیز کی جانب اشارے کیلئے انگلی اور کسی دوست کے منصوبے پر رضامندی ظاہر کرنے کیلئے ’اوکے‘ کا ایموجی کئی مرتبہ استعمال کیا ہو گا لیکن یہ جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں گے کہ ان کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے بلکہ یہ دونوں ایموجیز بھی لڑکے یا لڑکی سے جنسی عمل کیلئے رضامندی پوچھنے یا پھر ایسا ہی کوئی منصوبہ بتانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔


مرغ

مرغ کا یہ ایموجی بظاہر تو بہت خوبصورت ہے اور ہو سکتا ہے کہ چکن کڑاہی کھانے کا منصوبہ بناتے ہوئے آپ نے اس ایموجی کا استعمال بھی کیا ہو لیکن اس ایموجی کا بھی وہ مطلب نہیں جیسا یہ نظر آتا ہے بلکہ مردوں کی شرم گاہ کو ظاہر کرنے کیلئے یہ صاف ستھرا اور رازدارانہ ایموجی بنایا گیا ہے۔

آتش فشاں

آتش فشاں پہاڑ کا یہ ایموجی دیکھ کر ہر کوئی سوچتا ہو گا کہ آخر اسے کیوں بنایا گیا تو جان لیں کہ یہ ایموجی خواتین کے جنسی جذبات کی شدت کو ظاہر کرنے کیلئے بنایا گیا اور یورپی ممالک میں اس کا بھرپور استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

کینسر ایموجی

اس ایموجی کا مطلب انتہائی غلیظ ترین ہے جس کے بارے میں جان کر ہی آپ کو اس سے شدید نفرت ہو جائے گی۔ یہ ایموجی مرد و خواتین کی جانب سے جنسی عمل میں منہ کے استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔ امید ہے کہ اس کے بارے میں جان لینے کے بعد آپ اس ایموجی کو دیکھنا بھی پسند نہیں کریں گے۔


لڑکی کے ہونٹ

لڑکی کے ہونٹوں والا یہ ایموجی بوس و کنار کو ظاہر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی شک نہیں کہ یورپی ممالک میں یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایموجیز میں سے ایک ہے۔