تربوز کا خوش ذائقہ شربت بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے

تربوز کا خوش ذائقہ شربت بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے
تربوز کا خوش ذائقہ شربت بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اجزا:

تربوز دو کپ ٹکڑوں میں کٹا ہوا

 پانی حسب ضرورت

 لیموں کا رس ایک کھانے کے چمچ

لال سیرپ ایک چائے کا چمچ

 چینی حسب ضرورت

 برف کے ٹکڑے حسب ضرورت

 لیموں اور پودینے کے پتے 

ترکیب:

بلینڈر میں تربوز ڈال کر تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ پھر اسے کسی برتن میں نکال کر چھان لیں۔ پھر اس میں لیموں کا رس، لال سیرپ اور چینی شامل کریں۔آخر میں لیموں، پودینے کے پتے اور برف کے ٹکڑوں کے ساتھ گلاس میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ لیجیے مزیدار تربوز کا شربت پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

جب جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے اور ٹھنڈک پہنچانے کی بات ہو تو تربوز سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔ اس مزیدار پھل کا 92 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس کا صرف ذائقہ ہی زبردست نہیں ہوتا بلکہ اس میں متعدد قدرتی اجزاءجیسے وٹامن اے، بی سکس اور سی، پوٹاشیم، لائیکوپین اور دیگر موجود ہوتے ہیں۔ تربوز میں وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس سے انسان کی جِلداور بینائی اچھی رہتی ہے۔ تربوز میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ نظام انہضام کے لئے بہت مفید ہے۔

مزید :

Ramadan -پکوان -