بغیر سکرین والا منفرد اے آر لیپ ٹاپ تیار

بغیر سکرین والا منفرد اے آر لیپ ٹاپ تیار
بغیر سکرین والا منفرد اے آر لیپ ٹاپ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا منفرد لیپ ٹاپ تیار کیا گیا ہے جس میں کوئی سکرین نہیں۔
جی ہاں واقعی اس لیپ ٹاپ میں کوئی سکرین نہیں بلکہ اے آر گلاسز کو صارفین سکرین کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔سپیس ٹاپ جی 1 نامی لیپ ٹاپ کے اے آر گلاسز پہننے سے آنکھوں کے سامنے 100 انچ کی ورچوئل سکرین نمودار ہو جائے گی۔چونکہ سب بھاری ہارڈ ویئر لیپ ٹاپ کے اندر ہیں تو اے آر گلاسز کا وزن نہ ہونے کے برابر ہے۔اسے تیار کرنے والی کمپنی نے اسے spatial کمپیوٹنگ عہد کا لیپ ٹاپ قرار دیا ہے جس کے اے آر گلاسز لیپ ٹاپ سے کنکٹ ہوتے ہیں جبکہ کی بورڈ اور کی پیڈ بھی اس میں موجود ہیں۔کمپنی کے مطابق اے آر گلاسز کی 100 انچ کی ورچوئل سکرین حقیقی دنیا میں تیرتی محسوس ہوتی ہے۔