راجن پور میں پنچایت نے باپ پر کارو کاری کا الزام لگا کر بیٹی ونی کرنے کا فیصلہ کردیا

راجن پور میں پنچایت نے باپ پر کارو کاری کا الزام لگا کر بیٹی ونی کرنے کا فیصلہ ...
راجن پور میں پنچایت نے باپ پر کارو کاری کا الزام لگا کر بیٹی ونی کرنے کا فیصلہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  خاتون سے زیادتی کا الزام لگا کر ایک شخص کو بیٹی ونی کرنے کی سزا دینے والی پنچایت فرار ہوگئی۔

راجن پور میں مقامی پنچایت نے پڑوسی پر کاروکاری کے الزام پر 11 سالہ بیٹی کو ونی کرنے کا فیصلہ کردیا۔ پولیس نے 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

راجن پور کے علاقہ میراں پور جھنڈی میں مقامی پنچایت نے لڑکی کے والد پر کاروکاری کے الزام پر اس کی بیٹی کو ونی کردیا۔ فیصلہ پر عمل نا کرنے پر باپ اور بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ترجمان پولیس کے مطابق قتل کی دھمکیوں کے بعد باپ اور بیٹی نے پولیس سے رابطہ کیا تو اس سارے معاملے کا علم ہوا، جس پر  5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ روجھان میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی۔