سوشل میڈیا پر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا جال بچھانے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

سوشل میڈیا پر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا جال بچھانے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
سوشل میڈیا پر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا جال بچھانے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق سوشل میڈیا پر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا جال بچھانے والے دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں جعلی پولیس افسر بلاول خلجی اورجعلی اہلکار وقاص شامل ہیں۔
دونوں ملزمان صحافی ،جج کے بھائی، سول ایوی ایشن کے ملازم اور کئی اہم سرکاری ملازمین کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کرچکے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان غیر اخلاقی ویب سائٹ پر پہلے اپنے شکار سے دوستی کرتے اور پھر جعلی پولیس وردی پہن کر انکے گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ ملزمان شہری کو اے ٹی ایمز لے جاکر رقم بھی نکلواتے رہے۔
ملزمان سے دو پستول، پولیس یونیفارم، درجنوں بیجز، صحافیوں کے جعلی کارڈز ہتھکڑی، 8 موبائل فونز، جعلی بلٹ پروف جیکٹ، برآمد کرلی گئی ہے۔