دنیا کے امیر ترین آدمی کی مہنگی ترین طلاق، بیگم کو کتنے ارب ڈالر ملیں گے؟ آپ بھی جانئے

دنیا کے امیر ترین آدمی کی مہنگی ترین طلاق، بیگم کو کتنے ارب ڈالر ملیں گے؟ آپ ...
دنیا کے امیر ترین آدمی کی مہنگی ترین طلاق، بیگم کو کتنے ارب ڈالر ملیں گے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے معاملات طے کرنے کے بعد اپنی بیوی مکینزی بیزوس کو طلاق دے دی ہے۔ دونوں کی شادی 25 سال تک برقرار رہی تاہم رواں برس جنوری میں دونوں نے طلاق کا اعلان کیا تھا۔
ایمازون کے بانی اور مالک جیف بیزوس اور مکینزی بیزوس کے مابین طلاق کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد دونوں نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ اس طلاق کے نتیجے میں مکینزی بیزوس کو جیف بیزوس کے ایمازون میں شیئرز کا 25 فیصد حصہ ملے گا ۔ انہوں نے ان شیئرز کا ووٹنگ کنٹرول اپنے سابق شوہر کو دیا ہے ۔
خیال رہے کہ ایمازون میں جیف بیزوس کے پاس 16 فیصد شیئرز ہیں اور وہ اس کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں ۔ مکینزی بیزوس کو اپنے سابق شوہر سے 25 فیصد شیئرز ملے ہیں جس کے باعث وہ ایمازون کے 4 فیصد شیئرز کی مالکن بن گئی ہیں۔ علاوہ ازیں مکینزی کو واشنگٹن پوسٹ اخبار اور ایئر و سپیس کمپنی بلیو اوریجن کے بھی شیئرز ملے ہیں اور انہوں نے ان کا ووٹنگ کنٹرول بھی اپنے سابق شوہر کو دے دیا ہے۔


ارب پتی افراد کی فہرست جاری کرنے والے جریدے فوربز کے مطابق جیف بیزوس 150 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ طلاق کے نتیجے میں انہیں اپنے 35 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے اثاثوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جس کے باعث ان کے اثاثوں کی مالیت لگ بھگ 115 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ دنیا کی مہنگی ترین طلاق کے باجود جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص کی پوزیشن پر قبضہ قائم رکھے ہوئے ہیں کیونکہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 102 ارب ڈالر ہے۔


اگر دونوں کے مابین عدالت سے باہر معاملات طے نہ پاتے تو جیف بیزوس کو مکینزی کو اپنی دولت کا آدھا حصہ دینا پڑتا جو 75 ارب ڈالر بنتا۔ ایمازون کے بانی اور سی ای او جیف بیزوس امریکی ریاست واشنگٹن کے رہائشی ہیں، جہاں کا قانون ہے کہ میاں بیوی میں طلاق کی صورت میں ہر وہ چیز جو شادی کے بعد کمائی گئی ہو ، فریقین میں آدھی آدھی تقسیم ہوتی ہے۔ جیف بیزوس نے 1993 میں میکنزی بیزوس کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ ایمازون کی بنیاد شادی کے ایک سال بعد رکھی گئی تھی۔ اگر عدالت کے باہر معاملات طے نہ پاتے تو مکینزی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاسکتا تھاکہ ساری دولت شادی کے بعد کمائی گئی ہے اس لیے اس کا نصف اسے دیا جائے۔