رجب طیب اردگان کو شہبازشریف کا ٹیلیفون، ترک صدر نے زبردست بات کہہ کر دل جیت لیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردگان سے قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ، ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بھائی بھائی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردگان نے شہبازشریف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا ،شہبازشریف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی ترک عوام کا آپ سے محبت کا ثبوت ہے۔ ترک صدر نے شہبازشریف سے نوازشریف کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا اور کہا کہ میں نوازشریف کی صحت اور تندرستی کیلئے دعا گو ہوں ، پاکستان اور ترکی بھائی بھائی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔