”نیب ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ہے“ دعویٰ سامنے آ گیا

”نیب ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ہے“ دعویٰ سامنے آ ...
”نیب ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ہے“ دعویٰ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن پر چھاپہ مارا ہے اور نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب ٹیم حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے وہاں پہنچی ہے تاہم بالآخر ٹیم کسی شخص کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ ہوگئی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود ہیں اور جب نیب ٹیم وہاں پہنچی تو سیکیورٹی گارڈز نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا جس کے باعث ان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب ٹیم کے پاس حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں اور وہ حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے وہاں پہنچی ہے۔ بعدازاں ٹیم کسی کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ ہوگئی ۔ 
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب قانون کا غلط استعمال کر کے چھاپے مار رہی ہے جبکہ شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچنے والے نیب اہلکار کوئی وجہ بھی نہیں بتا رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت خوف کا شکار ہے اور نیب کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -