یوم شہداء کے موقع پر پشاور پولیس ہسپتال میں بلڈ کیمپ کا انعقا د کیا گیا
پشاو ر (کرائمز رپورٹر)یوم شہداء کے موقع پر پشاور پولیس ہسپتال میں بلڈ کیمپ کا انعقا د کیا گیا جس میں سی سی پی اومحمد طاہر خان ، دیگر افسران، سینکڑوں اہلکاروں نے خون کے عطیے پیش کئے اس موقع پر سی سی پی او نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پولیس فورس کیلئے فخر کی بات ہے کہ ہماری پولیس کسی بھی فورس سے دلیری اور تجربے میں کم نہیں ہے 4 اگست خیبر پختونخواہ پولیس کو شہداء کے طور پر مناتے ہیں صبح سویرے شہداء کے قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور پولیس دستے نے شہداء کے قبروں پر سلامی دی اور شہداء کے درجات بلند کرنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ملک سعد شہید پولیس لائن کے مسجد میں ختم القرآن کی گئی اور ملکی سا لمیت کیلئے دعا کی گئی بلڈ کیمپ میں زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نہ صرف پولیس بلکہ تمام طبقہ فکر کے لوگوں نے خون کے عطیے دئیں شہداء کو خراج تحسین اور ا س کی قربانیاں اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وطن عزیز کی خاطر عوام کی جان و مال عزت آبرو کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے یوم شہداء کے موقع پر ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ شہداء کے لواحقین کا نقصان کو پورا نہیں کر سکتے لیکن اس کو عزت اور یاد کر سکتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔