مئی 2024میں سیمنٹ کی کھپت میں 7.8فیصد اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق مئی 2024میں سیمنٹ کی کھپت میں 7.8فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے پی سی ایم اے کے مطابق مئی میں 42.75لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی،مئی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 33.5لاکھ ٹن گزشتہ مئی سے 2.17فیصد کم ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی ایکسپورٹ مئی میں 72فیصد بڑھکر 9.17لاکھ ٹن رہی،سیمنٹ کی برآمدات مالی سال میں 66فیصد بڑھ کر 66.33لاکھ میٹرک ٹن رہی۔