چمن میں ہو گئے بے اختیار ہم ہی کیوں۔۔۔

چمن میں ہو گئے بے اختیار ہم ہی کیوں۔۔۔
چمن میں ہو گئے بے اختیار ہم ہی کیوں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نگاہِ وقت میں مثلِ غبار ہم ہی کیوں
بکھر رہے ہیں سرِ رہ گزار ہم ہی کیوں

جگر کے خون سے ہم نے ہی اس کو سینچا تھا
چمن میں ہو گئے بے اختیار ہم ہی کیوں

نہ جانے کیا ہو جب احساس ہو کبھی تم کو
تمھارے ظلم و ستم کے شکار ہم ہی کیوں

خدا کرے کہ یہ تیری سمجھ میں آجائے
کہ کر رہے ہیں تِرا انتظار ہم ہی کیوں

قصور وارِ محبّت تو کتنے ہیں راغبؔ
عذابِ ہجر کے زیرِ حصار ہم ہی کیوں

کلام :افتخار راغبؔ (ریاض، سعودی عرب)

مزید :

شاعری -