اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے ڈرون طیاروں کی تیاری اور استعمال پر پابندی کامطالبہ کردیا

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے ڈرون طیاروں کی تیاری اور استعمال ...
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے ڈرون طیاروں کی تیاری اور استعمال پر پابندی کامطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے ڈرون طیاروں کی تیاری، استعمال اور خریدوفروخت پر کسی متفقہ فریم ورک کی تیاری تک کے لیے پابندی عائدکرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی رپورٹ کے مسودے میں ڈرونز کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف وزری قرار دیتے ہوئے اُنہیں فی الحال معطل کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق لیتھل آٹونومس روبوٹکس یا ڈرونز کے استعمال سے امن اور جنگ دونوں ہی کے دوران انسانی زندگی کے تحفظ کے حوالے سے شدید خدشات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈرونز کی تعیناتی ناقابل قبول ہے کیونکہ اس سلسلے میں قانونی جوابدہی کا کوئی نظام وضع نہیں کیا جاسکتا اوریہ بھی کہ کسی روبوٹ کے اندر ایسی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ زندگی یا موت کے بارے میں کوئی فیصلہ کرسکے یا قدم اٹھاسکے۔ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے مطالبہ کیاہے کہ تمام ممالک ڈرونز کی پیداوار، آزمائشی پروازوں، خریدوفروخت سمیت ان کے استعمال کے خلاف قومی سطح پر قدم اٹھائیں پابندی عائد کریں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق کونسل کی جانب سے اس 22صفحاتی رپورٹ کا مسودہ چند ممالک کی شکایات کے بعد تیارکیا گیاہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -