ضلعی چیئرمین راجنپور کیلئے عبدالعزیز دریشک مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد

ضلعی چیئرمین راجنپور کیلئے عبدالعزیز دریشک مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع چیئر مین راجن پور کافیصلہ آخر مسلم لیگ ن کی قیادت نے سنا دیا ،سردار عبدالعزیز خان دریشک المعروف جگن خان دریشک فائینل قرار ،لغاری گروپ کے مرزا شہزاد ہمایوں ضلع وائس چئیر مین متفقہ طور فائینل ،مسلم لیگ ن کے راہنماء حمزہ شہباز شریف نے فیصلہ سنا دیا تفصیل کیمطا بق ضلع چیئر مین کے لئے تین اُمیدوار میدان میں تھے جن میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی کے والد سردار پرویزاقبال گورچانی ،صو بائی پار لیما نی سیکرٹری غیررسمی تعلیم سردار عا طف(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
مزاری کے چچا سردار صفدر حسین مزاری اور صو بائی ٹکٹ ہو لڈر مسلم لیگ ن سردار طارق خان دریشک شامل ہیں ایم این اے سردار جعفر خان لغاری بھی سردار عاطف مزاری کے چچا سردار صفدر مزاری کی سپورٹ کررہے تھے فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کر نا تھا گذشتہ روز دن بھر سیاسی افواہیں گرم رہیں کہ دواُمیدواروں سردار پرویز اقبال گور چانی اور سردار صفدر مزاری اور سردار طارق دریشک کے درمیان کڑا مقا بلہ ہے دن بارہ بجے یہ خبر پہنچی کہ سردار شیرعلی گور چا نی نے ودڈرا کرلیا ہے اوراب دواُمیدواروں سردار صفدر مزاری اور سردار طارق دریشک میں سے ایک نام فائینل ہو جائیگا مگر دو بجے مسلم لیگ ن کی قیادت نے سردار عبدالعزیز خان دریشک کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور سردار جعفر لغاری ایم این اے کوراضی کرتے ہوئے اُن کے امیدوار مرزا شہزاد ہمایوں کو وائس چیئر مین منتخب کرلیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف مزاری سمیت ن لیگ کے دیگر ارکان خفا ہو چکے ہیں اور ضلع راجن پور کی سیاست میں بھو نچال آسکتا ہے ضلع چیئر مین شپ کے لئے اُمیدواروں سے درخواستیں آٹھ اور نو دسمبر کووصول اور دس اور گیارہ دسمبر کوان کی سکروٹنی کی جائیگی ۔